پی آئی اے کا کارنامہ ، مسافروں کی ’سرکاری خرچے ‘پر موج
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) href="https://dailypakistan.com.pk/tag/پی آئی اے">پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث لاہور آنے والے پچاس مسافر تین دن سے نئی دہلی کے مہنگے ہوٹل میں قیام پذیر ہیں ۔لاہور سے دہلی جانے والی پرواز پی کے 270کا جہاز ریاض جانے کے لیے واپسی پر خراب ہوگیاجس پر اُس کے پچاس مسافروں کو دہلی کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرادیاگیاجن کی رہائش کا بل قومی ایئرلائن کے کھاتے سے اداکیاجائے گا۔ href="https://dailypakistan.com.pk/tag/پی آئی اے">پی آئی اے اِن مسافروں کو 15جولائی کو دہلی سے براستہ کراچی ریاض بھجوائے گی۔ href="https://dailypakistan.com.pk/tag/پی آئی اے">پی آئی اے کا ایک اور طیارہ میلان میں خراب ہوگیا۔ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 749براستہ میلان پیرس جارہی تھی اور میلان ایئرپورٹ پر سامان کی لوڈنگ کے دوران کارگو ٹرالی طیارے سے ٹکراگئی جس سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔