راجہ کے جانے سے ’جمہوری راج ‘جاسکتاہے: مولانافضل الرحمان

راجہ کے جانے سے ’جمہوری راج ‘جاسکتاہے: مولانافضل الرحمان
راجہ کے جانے سے ’جمہوری راج ‘جاسکتاہے: مولانافضل الرحمان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ وزیراعظم گئے تو جمہوریت کی بساط بھی لپیٹے جانے کا خطرہ ہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ آنے والے دنوں کا کچھ پتہ نہیں ، حکومت جتنی ہی کمزور کیوں نہ ہو لیکن وہ جمہوریت ہی کی علامت ہوتی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ حکومت سے ناراض لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرکے حکومت کو نشانہ بنایاجاتاہے اور بالآخر جمہوریت ہی متاثر ہوتی ہے تاہم عدلیہ کو اِس میں فریق نہ بنایاجائے ۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ فخرالدین جی ابراہیم دیانتدار اور اچھے انسان ہیں لیکن بزرگی میں الیکشن کا پیچیدہ عمل کنٹرول کرنااُن کے لیے مشکل ہوگا۔

مزید :

قومی -