غیرمسلموں کیلئے اقلیت کالفظ ختم کرکے برابر کا پاکستانی سمجھاجائے :الطاف حسین

غیرمسلموں کیلئے اقلیت کالفظ ختم کرکے برابر کا پاکستانی سمجھاجائے :الطاف ...
غیرمسلموں کیلئے اقلیت کالفظ ختم کرکے برابر کا پاکستانی سمجھاجائے :الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم جمہوریت کے استحکام ،سیاسی وبین المذاہب ہم آہنگی اورسماجی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ایم کیوایم کے وزراءاوررابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ پاکستان میں آباد تمام غیرمسلموں کیلئے اقلیت کالفظ ختم کردیاجائے اورا نہیں برابر کا پاکستانی سمجھاجانے کے ساتھ ساتھ اور زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔اجلاس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وفاقی وزیرپورٹس اینڈشپنگ بابرغوری، صوبائی وزراءرضاہارون ، شعیب بخاری ایڈوکیٹ ،ڈاکٹرصغیراحمد، عادل صدیقی، رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق میر، محمدانور، انیس ایڈوکیٹ، طارق جاوید، سلیم شہزاد، مصطفےٰ عزیزآبادی، محمداشفاق،قاسم علی رضا اوردیگرشریک تھے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی تمام مذاہب ،مذہبی عقائداور مسالک کے ساتھ ساتھ ان کی عبادت گاہوں کے تقدس اور احترام کادرس دیاہے جبکہ انکے تحفظ کیلئے ہرممکنہ اقدامات بھی کئے ۔"ملک میں جہاں کہیں غیرمسلموں اوران کی عبادت گاہوں کوکوئی نقصان پہنچا توایم کیوایم کے نمائندے سب سے پہلے انکی مددکیلئے پہنچے ہے"۔

مزید :

کراچی -