" نواز شریف چور ہیں تبھی تو معافی مانگی"،شرجیل میمن

" نواز شریف چور ہیں تبھی تو معافی مانگی"،شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف میثاق جمہوریت کے خلاف ورزی کے ذمہ داری ہیںاورپیپلز پارٹی کے کف پر بیٹھ کروہ پاکستان آئے۔پیپلزمیڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات نے شریف برادران پر الزاما ت کی بوچھاڑ کر دی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے نواز شریف نے بڑ ہنہ بیٹھ کر جو باتیں کیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ "کرپشن کے سب سے زیادہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ہیں"۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف نیب کیسز اگر جھوٹے ہیں تو کیا وجہ تھی کہ انہیں مشرف سے معاہدہ کرنا پڑا۔ نوازشریف چور تھے تو انہوں نے مشرف کے پاو¿ں پڑکرمعافی مانگی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ شریف برادران کو خیرات میں پنجاب حکومت دی آج پنجاب میں امن وامان کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے، دس ہزار سے زائد افراد اغواء ہوئے، سلمان تاثیر کے بیٹے کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔

مزید :

کراچی -