عامرخان اور ڈینی گارسیا کاٹکراﺅ

عامرخان اور ڈینی گارسیا کاٹکراﺅ
عامرخان اور ڈینی گارسیا کاٹکراﺅ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈباکسنگ ایسوسی ایشن اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے متفقہ لائٹ ویلٹرویٹ چیمپئن کے لئے عامرخان اور ڈینی گارسیا کاٹکراو¿ آج ہورہاہے۔ دونوں باکسرز نے لاس ویگاس میں ہونیوالی فائٹ میں فتح اور دونوں اعزاز حاصل کرنے کے دعوے کئے ہیں۔ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان اور امریکہ کے ڈینی گارسیاہفتے کولاس ویگاس میں ڈبلیوبی اے اور ڈبلیوبی سی کے متفقہ لائٹ ویلٹرویٹ چیمپئن بننے کیلئے مقابلہ کریں گے۔عا مرخان ورلڈباکسنگ ایسوسی ایشن اور ڈینی گارسیا ورلڈباکسنگ کونسل کے ٹائٹل ہولڈر ہیں۔چھبیس پروفیشنل معرکوں میں عامرصرف دو مرتبہ ناکام ہوئے۔دسمبردوہزاردس میں وہ لیمونٹ پیٹرسن سے متنازعہ فائٹ میں ڈبلیوبی اے اور آئی بی ایف ٹائٹل ہار گئے۔ عامرخان کی جانب سے نظرثانی کی اپیل پر مئی میں ری میچ ہونا تھا لیکن پیٹرسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا اورگارسیاسے مقابلے سے چند روز قبل ڈبلیوبی اے نے عامرخان کو بیلٹ واپس کردی۔اس طرح اب عامر اور گارسیا کا مقابلہ متفقہ چیمپئن کیلئے ہوگا۔ ڈبلیوبی سی کے لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن ڈینی گارسیا تئیس پروفیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں اور وہ چوبیس ویں فائٹ جیت کر دہرااعزاز حاصل کرنے کے دعویدار ہیں۔عامر خان کا کہنا ہے کہ ڈبلیوبی اے بیلٹ واپس ملنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔وہ برطانیہ کیلئے دونوں ٹائٹل جیت کر اپنی اہلیت ثابت کردیں گے۔

مزید :

کھیل -