سانحہ گیاری :مزیدپانچ شہیدمل گئے

سانحہ گیاری :مزیدپانچ شہیدمل گئے
سانحہ گیاری :مزیدپانچ شہیدمل گئے

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کو سانحہ گیاری کے شہداءکی تلاش میں مزید پانچ شہدا کے جسد خاکی ملے ہیں ۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آ ئی ایس پی آ ر)ترجمان کے مطابق شہداکے جسد خا کی کو شنا خت کیلئے گوانما ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملبے سے نکا لے جا نے والے شہدا ءکی تعداد40 ہو گئی ہے ۔اگلے چو بیس گھنٹو ں میں مزید کا میابیاں ملنے کاا مکا ن ہے۔آ ئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موسم میں تبدیلی آ ئی گی ویسے ہی مزید شہداکے جسد خا کی ملنے کی امید ہے ۔واضح رہے کہ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر ایک سو چوبیس فوجی اور گیارہ شہری شہید ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد فوج نے شہداء کا جسد خالی نکالنے کیلئے کھدائی شروع کر دی تھی جو تمام شہداء کا جسد خاکی نکالنے تک جاری رہے گی۔

مزید :

راولپنڈی -