جعلی پیر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

جعلی پیر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
جعلی پیر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

  

چیچہ وطنی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیچہ وطنی کی مقامی عدالت نے لوہے کی گرم سلاخیں مار مار کر 13 سالہ لڑکی کو ہلاک کرنے والے href="https://dailypakistan.com.pk/tag/جعلی">جعلی پیر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ گزشتہ روز چیچہ وطنی کے نواحی گاﺅں 21 چودہ ایل میں غلام شبیر نامی href="https://dailypakistan.com.pk/tag/جعلی">جعلی پیر نے محنت کش منظور حسین اوڈ کی 13 سالہ بیٹی سلمیٰ بی بی کو آسیب زدہ قرار دیکر علاج کے بہانے اسے چھری اور لوہے کی گرم سلاخوں سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کرلیا تھااور آج ملزم نے اپنے وکلا مہر احسان الٰہی اور ممتاز سالک کی وساطت سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چیچہ وطنی کی عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جسے فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 24 جولائی کو مقرر کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -