مرزا نے ’تیر ‘ چلادیا،الطاف حسین کی بھاگ دوڑ، جواب اور ’مال‘ کی قانونی حیثیت ثابت کرنے کیلئے مہلت مل گئی

مرزا نے ’تیر ‘ چلادیا،الطاف حسین کی بھاگ دوڑ، جواب اور ’مال‘ کی قانونی ...
مرزا نے ’تیر ‘ چلادیا،الطاف حسین کی بھاگ دوڑ، جواب اور ’مال‘ کی قانونی حیثیت ثابت کرنے کیلئے مہلت مل گئی

  

لندن (بیورورپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف ثبوت لیکر لندن جانے والے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذو الفقار مرزا نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو ابتدائی طور پر حقائق سے آگاہ کردیا ہے ۔انہوں نے سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں اعلی حکام سے طویل ترین میٹنگ کی ا۔ اس موقع پر برطانیہ کے ایک لارڈ میئر بھی موجود تھے۔ ذو الفقار مرزا نے سکاٹ لینڈ یارڈ پویس کے ساتھ تقریبا دو گھنٹے کی طویل ملاقات کی اور دوسری مالاقت طے کی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ذو الفقار مرزا جو اس سے قبل بھی سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو اس سیاسی جماعت کے سربراہ کے خلاف متعدد ثبوت فراہم کر چکے ہیں ،نے ان ثبوتوں کی روشنی میں تبادلہ خیال کیا جبکہ مزید ثبوت سکاٹ لینڈ یارڈ کو مہیا کیے گئے۔ ذو الفقار مرزا نے اس سے قبل سر پر قران اٹھا کر حلف دے چکے ہیں کہ ان کے پاس جو ثبوت ہیں وہ سچے ہیں اور انکی ذاتی عداوت کسی سے نہیں ‘ علاوہ ازیں برطانیہ کے تحقیقاتی اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں اہم شخصیت کو ثبوت پیش کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے ۔اہم شخصیت کے وکلا نے منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی تھی جبکہ اہم شخصیت کو سوال وجواب کے لئے 17 جولائی کا وقت دیا گیا تھا جس میں اب ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ۔دوسری طرف منی لانڈرنگ کیس میں ایک گروپ کیایک اور اہم رہنما کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ اس رہنما کے گھر سے بھی بھاری رقم برآمد ہوئی تھی۔ ادھر ایم کیوایم کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ کو ہر ماہ 800 پانڈ ادا کئے جاتے ہیں جس کی تمام دستاویزات موجود ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہو اہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے 17جولائی سے پہلے کی تاریخوں سے بجھوائے گئے عطیات کے حلف نامے لینا شروع کر دیے ہیں تاکہ برآمد ہونیوالی ملین پاﺅنڈ ز کی کرنسی کو عطیات ثابت کیا جا سکے ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines