شہزادہ یا شہزادی ، شاہی خاندان کے نومولود پر جواءلگ گیا

شہزادہ یا شہزادی ، شاہی خاندان کے نومولود پر جواءلگ گیا
شہزادہ یا شہزادی ، شاہی خاندان کے نومولود پر جواءلگ گیا

  

لندن (بیورورپورٹ) برطانوی شہزادی کیٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر لندن کے سینٹ میری ہسپتال کے باہر عالمی میڈیا جمع ہونا ہوگیا ۔ سینٹ میری ہسپتال کے پرائیویٹ ونگ کے باہر کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافروں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، ان میں چین سے آئی ہوئی ایک صحافی بھی شامل ہے ۔سینٹ میری ہسپتال میں اکتیس برس پہلے شہزادہ ولیم پیدا ہوئے تھے۔ شاہی خاندان کی مداح دو خواتین نومولود کیلئے خصوصی ڈیزائن کیا لباس لے کر پہنچ گئیں۔ ادھر ایک بک میکر نے نومولود کے نام، اسکی جنس اور بالوں کے رنگوں پر شرط لگانے کے ریٹ جاری کیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی