سیاسی عزم کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے :مشاہد حسین سید

سیاسی عزم کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے :مشاہد حسین سید
 سیاسی عزم کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے :مشاہد حسین سید

  

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سیاسی عزم کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن ہمارے ہاں ہر ایک اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے اور کسی بات پر قومی اتفاق رائے نہیں ہے ۔ اب وقت آگیاہے کہ فیصلہ کیا جائے لیکن مجھے موجودہ حکومت چکرائی ہو ئی لگتی ہے ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہیں قوت فیصلہ کی کمی ہے اور ایک کنفیوژن کا سامنا ہے ۔ کچھ سیاستدان کہتے ہیں دہشت گردی کا مسئلہ باہر سے آیاہے جب امریکی اور بھارتی مداخلت ختم ہوگی تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی لیکن ہم کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ اس وقت شام ، مصر اور عراق میں کیا ہو رہا ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اندرونی شد ت پسندی کو بھی نظر انداز نہیں کر نا چاہئے ۔

مزید : اسلام آباد