سوسال پیچھے چلے جاﺅ،لالٹین جلاﺅ ،بجلی نہ مانگو :حکومت کا مشورہ

سوسال پیچھے چلے جاﺅ،لالٹین جلاﺅ ،بجلی نہ مانگو :حکومت کا مشورہ
سوسال پیچھے چلے جاﺅ،لالٹین جلاﺅ ،بجلی نہ مانگو :حکومت کا مشورہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے قوم سے بجلی کا استعمال اور طلب کم کرنے کی اپیل کردی ہے اور واضح کیا ہے کہ رسد بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن تکنیکی وجوہات کے باعث سحر اور افطار میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بجلی بحران کے خاتمے کے لئے انتہائی سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ حکومت نے توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کی مد میں 360 ارب روپے ادا کردیئے ہیں جبکہ بقیہ رقم بھی جلد ہی ادا کردی جائے گی۔ حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی پیداوار میں 3ہزار میگا واٹ اضافہ ہوا لیکن اسی مناسبت سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار 200 میگا واٹ ہے۔ سحر اور افطار میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہورہی ہے لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ان ہی علاقوں میں ہورہی ہے جو واجبات ادا نہیں کررہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس