لوڈ شیڈنگ عذاب بن گئی، مرکز کیخلاف بغاوت ،تحریک انصاف ، الٹی میٹم دیدیا،خٹک احتجاج کی قیادت کریں گے

لوڈ شیڈنگ عذاب بن گئی، مرکز کیخلاف بغاوت ،تحریک انصاف ، الٹی میٹم دیدیا،خٹک ...
لوڈ شیڈنگ عذاب بن گئی، مرکز کیخلاف بغاوت ،تحریک انصاف ، الٹی میٹم دیدیا،خٹک احتجاج کی قیادت کریں گے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے پیسکو کو بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے کل صبح دس بجے تک کی ڈیڈ لائن دیدی ہے اور واضح کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں پیسکو آفس کا گھیہراﺅ کیا جائے گاجبکہ وزیر اعلیٰ پرویز ختک کی بھی اس مظاہرے میں شرکت متوقع ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز ضیاءاللہ آفریدی،اشتیاق ارمڑ،جاوید نسیم اور عارف یوسف ایڈووکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت اور پیسکو حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے اشتیاق ارمڑ کا کہنا تھا کہ پیر صبح دس بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں پیسکو آفس کے سامنے گھیراو جلاﺅ کریں گے۔انہوں نے بجلی کی آنکھ مچولی ختم نہ کرنے کی صورت میں بغاوت کا بھی اعلان کیا۔اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی پیداوار 4800میگاواٹ اور طلب 2300میگاواٹ ہے،پھر بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔اسلام آباد سے گرڈسٹیشن بند کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے،پیسکو چیف خود بھی کرپشن میں ملوث ہے۔پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پاکستان تحریک انصاف کےمینڈیٹ کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : قومی