پنجا ب حکومت بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلی میں پیش کرے :اپوزیشن لیڈر

پنجا ب حکومت بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلی میں پیش کرے :اپوزیشن لیڈر
 پنجا ب حکومت بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلی میں پیش کرے :اپوزیشن لیڈر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی نظام کو بحث کیلئے جلد اسمبلی میں پیش کرے، جبکہ حکومت کواپنے وعدوں کے مطابق نومبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے چاہئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں حکومت کو چاہئے کہ اس پر بھرپور بحث کیلئے بل کو جلد پنجاب اسمبلی میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ سحری اور افطاری کے دوران بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، لاہور سمیت پنجاب بھر کے عوام کو ہر شعبے میں مسائل کا سامنا ہے،ان کے حل کیلئے پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مزید :

لاہور -