میرامشن دولت نہیں نام کماناہے،چنبیلی

میرامشن دولت نہیں نام کماناہے،چنبیلی
 میرامشن دولت نہیں نام کماناہے،چنبیلی
کیپشن: pic

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ چنبیلی نے کہاہے کہ میرامشن دولت نہیںبلکہ نام کماناہے۔میں فن کے افق پردرخشاںستارہ بن کرجگمگاناچاہتی ہوں جس کی لگن میں محنت کررہی ہو ںاوردھیرے دھیرے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوں۔یہ میرانصیب ہے یامحنت کانتیجہ کہ بہت کم وقت میںپہچان ملی ۔انکاکہناتھاکہ میں نے رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کےلئے شوبزسرگرمیاں معطل کردی ہیںحالانکہ ہدایتکارارشدخان نے فلم”جوارگر“مکمل ہونے کے بعداپنی دوسری فلم میںبھی کاسٹ کیاتھاجس کی شوٹنگ ان دنو ںمری میں جاری ہے ۔انکاکہناتھاکہ پاکستانی فلمو ں کا معیار بہتر ہو رہاہے ۔وہ دن دورنہیںجب ہماری فلمیں اس قابل ہوجائیں گی کہ ان کی نمائش بیرون ملک فخرسے کی جاسکے گی۔میںنے ابتداءسے ہی معیاری فلموںکاانتخاب کیاہے جس کی وجہ سے کئی فلمو ںمیں کام کرنے سے معذرت کی ۔میں گانو ںکی بجائے کردارپرزیادہ توجہ دیتی ہوں۔چنبیلی کاکہناتھاکہ مجھے ماڈلنگ سے زیادہ لگاﺅہے اورفلموںسے زیادہ ٹی وی کمرشلزکی طرف توجہ دیتی ہوں۔میراایک کاسمیٹک کاکمرشل عیدالفطرکے فوراً بعد مختلف چینلزسے نشرہوگاجبکہ اگست میں ایک نئے کمرشل کی ریکارڈنگ کرونگی ۔

مزید :

کلچر -