آمنہ شیخ بالی ووڈ کی ٹاپ سٹارز میں ایک ثابت ہو سکتی ہیں

آمنہ شیخ بالی ووڈ کی ٹاپ سٹارز میں ایک ثابت ہو سکتی ہیں
آمنہ شیخ بالی ووڈ کی ٹاپ سٹارز میں ایک ثابت ہو سکتی ہیں
کیپشن: pic

  

لاہور (این این آئی)سال 2008 میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی آمنہ شیخ دن بدن زیادہ مضبوط ہوتی جا رہی ہیں اور اگر موقع ملا تو بالی ووڈ کی ٹاپ سٹارز میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہیں۔بیس سالہ خوبرو اداکار سجل علی ان چند پاکستانی اداکاراﺅں اور ماڈلز میں سے ایک ہیں جو سماجی اور رومانوی ڈراموں میں خود کو منوانے کے بعد فلموں میں بھی فٹ ہو سکتی ہیں۔گزشتہ تین برسوں میں کئی ڈراموں میں کام کر کے شہرت حاصل کرنے والی سجل علی اکشے کمار، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مدِ مقابل کام کرنے کے لیے بہترین چوائس ثابت ہو سکتی ہیں۔کرینہ کپور سے مشابہت رکھنے والی اس پاکستانی اداکار کو بولی وڈ مِس نہیں کر سکتا۔عینی جعفری ایک اور پاکستانی اداکار ہیں جو سنگاپور سے پاکستانی چینلز میں آئیں وہ چار سال قبل بیسٹ ماڈل آف دی ایئر کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں جبکہ ڈرامہ میری بہن مایا سے انہیں ڈراموں میں شہرت ملی۔ اپنی اداکاری کی صلاحیت کے ساتھ پ±رکشش شخصیت کے باعث ان کے پرستاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عینی کی خوبصورت آنکھیں بولی وڈ میں یقیناً قیامت ڈھا سکتی ہیں۔

مزید :

کلچر -