کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ،کترینہ کیف

کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ،کترینہ کیف
 کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ،کترینہ کیف
کیپشن: pic

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ قطرینہ کیف نے کہا ہے کہ میں اس وقت دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور ان فلموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں مجھے یقین ہے کہ ان فلموںمیں میری اداکاری کو بہت پسند کیا جائے گا بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور ہر فلم میں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں منفرد کردار ادا کروں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھونگی اداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی فلموںمیں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک میری یہ دونوں فلمیں ریلیز نہیں ہوتی ہیں اس وقت تک میں اور کوئی فلم سائن نہیں کرونگی اور ان فلموں کے ریلیز کے بعد ہی میں کوئی اور فلم سائن کرونگی اداکارہ نے کہا کہ میرٹ پر کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی صرف میرٹ پر کام کرونگی۔

مزید :

کلچر -