فلموں میں اداکاری کرنے کی خواہش ہے ، اداکارہ مدیحہ افتخار

فلموں میں اداکاری کرنے کی خواہش ہے ، اداکارہ مدیحہ افتخار
فلموں میں اداکاری کرنے کی خواہش ہے ، اداکارہ مدیحہ افتخار
کیپشن: pic

  

لاہور( این این آئی)اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری کرنے کی خواہش ضرور ہے مگر ابھی تک کسی اچھے ڈائریکٹر کی جانب سے کام کی پیشکش نہیں کی گئی ،کراچی اور لاہور میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں مصروف ہوں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ سے مقابلہ کرنے کیلئے ہر شعبے میں پڑھے لکھے نوجوانوںکو آگے لانا ہوگا ،اگر بھارت ہمارے گلوکاروں اور اداکاروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتاہے تو ہمیں بھی اپنے ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہوئے ان سے اچھا کام لیناچاہیے تاکہ ہم بھارتی فلموں کا مقابلہ کر سکیں۔

مزید :

کلچر -