نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر کےلئے خصوصی پروگراموں کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا

نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر کےلئے خصوصی پروگراموں کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)مختلف نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر کےلئے خصوصی پروگراموں کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں موسیقی‘ مزاحیہ شاعری‘ بچوں کے خصوصی پروگرام او رمزاحیہ ڈرامے شامل ہیں۔ ان پروگراموں کو 25رمضان المبارک تک مکمل کر لیا جائے گا اور یہ عید الفطر کے تینوں دنوں پیش کئے جائیں گے۔ موسیقی کے پروگراموں میں گلوکارہ شاہدہ منی‘ راگنی‘ حمیر اارشد‘ شبنم مجید‘ شازیہ منظور ‘ فریحہ پرویز ‘ سائرہ ارشد سمیت دیگر گلوکارائیں اپنی پرفارمنس دیں گی ۔

مزید :

کلچر -