کبھی اپنے مداحوں سے دور نہیں گئیں، بھاگیہ شری ن

کبھی اپنے مداحوں سے دور نہیں گئیں، بھاگیہ شری ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ئی دہلی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ بھاگیہ شری نے کہا ہے کہ وہ کبھی اپنے مداحوں سے دور نہیں گئیں اس لیے اپنے لئے ” فلمی دنیا میں واپسی “ جیسے الفاظ پسند نہیں کرینگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے دلوں میں رہتی ہیں اور کبھی بھی مداحوں سے دور نہیں ہوئیں۔ بھاگیہ شری اپنے نئے شو ” لائف اوکے “ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ رواں ماہ 21جولائی سے آن ایئر ہوگا۔ 45سالہ اداکارہ ” لائف اوکے “ میں ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ بھاگیہ شری کا کہنا تھا کہ وہ قدامت پسند کردار ادا کرنا نہیں چاہتیں اور صوف مضبوط کردار ہی ادا کرنا چاہتی ہیں اور مداح بھی کبھی کمزور کردار میں نہیں دیکھنا چاہیں گے ۔

مزید :

کلچر -