اداکار نسیم وکی عید الفطر کے بعد بھارت جائیں گے ‘ذرائع
لاہور ( آئی این پی)ادکار نسیم وکی عید الفطر کے بعد ایک بار پھر15روزہ دورے پر بھارت جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چند روز پہلے ہی بھارت سے واپس آنیوالے نسیم وکی نے ایک بار پھر بھارت جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ عید پرلاہور میں شروع ہونیوالے اپنے اسٹیج ڈرامے کے مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بھارت جائیں گے جہاں وہ 15روز قیام کر ینگے جس کے دوران وہ بھارت کے مقبول تر ین مزاحیہ پر وگرام میں شر یک ہونگے ۔