ابوبکر البغدادی کی خلافت؟کیا عراق تقسیم ہوجائے گا؟سوال زور پکڑ گیا

ابوبکر البغدادی کی خلافت؟کیا عراق تقسیم ہوجائے گا؟سوال زور پکڑ گیا

  

بغداد(آن لائن)ابوبکر البغدادی کی خلافت کے اعلان کے بعد یہ سوال زور پکڑگیا ہے کہ کیا عراق تقسیم ہوجائے گا؟جبکہ امریکہ سمیت عالمی قوتیں حالات پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت کی مدد کیلئے امریکہ اور ایران بھی خفیہ رابطے میں ہیں۔ صدام حسین کی بعث پارٹی کی جانب سے البغدادی کی خلافت کو تسلیم نہ کرنا حالات کی مزید خرابی کا عندیہ دے رہا ہے۔ ایسے خدشات موجود ہیں کہ مستقبل قریب میں خطے کے حالات مزید بگڑ جائیں گے۔ سعودی عرب اور ترکی نے بھی پالیسی کی تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عراق کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ مسلم ریاستوں میں شدت پسند گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ داعش باغیوں کی کارروائیاں زورو شور سے جاری ہیں۔ ماہرین کے دو خدشات درست ثابت ہورہے ہیں کہ اس سارے معاملے کی پشت پناہی بیرونی قوتیں کررہی ہیں۔ ترکی اور سعودی عرب کی حکومتوں نے بھی اپنے اپنے طور پر سرحدوں کی نگرانی سخت کردی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -