چین میں ایک شرارتی بچہ واشنگ مشین میں پھنس گیا
بیجنگ(این این آئی) چین میں ایک شرارتی بچہ واشنگ مشین میں پھنس گیا، گھر والوں کو اسے نکالنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی مدد حاصل کرنا پڑی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ چین کے صوبے زجیانگ کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں ایک بچہ کھیلتے کھیلتے واشنگ مشین میں جابیٹھا، گھر والوں نے نکالنے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوئے تو مجبوراً ریسکیو اہلکاروں کو بلانا پڑا،ریسکیو اہلکاروں نے بھی بہت کوشش کی تاہم بچہ مشین سے نہ نکلا اور بالآخر واشنگ مشین کی ہی قربانی دینا پڑی،ریسکیو اہلکاروں نے مشین کو تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹا اور بچے کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے۔لاپرواہ والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کے ساتھ مصروف تھے اس دوران بچے کو شرارت کا موقع مل گیا۔