غزہ پر حملے روکے جائیں ،زمین کاروائی سے انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے ،ترکی

غزہ پر حملے روکے جائیں ،زمین کاروائی سے انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے ،ترکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                      انقرہ(این این آئی) ترکی کے صدر عبداللہ گل نے غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے ردعمل میں غزہ پر فوری طور پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس علاقے کے خلاف زمینی فوجی کاروائی پر انتباہ کیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا کہ غزہ کے خلاف زمینی فوجی کاروائی، کئے جانے سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ ترکی کے صدر نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ اپنے حملے روکتے ہوئے غزہ کے عوام کیلئے امداد کی ترسیل کیلئے سہولتیں فراہم کرے۔

مزید :

عالمی منظر -