سعودی عرب،بروقت مکان کاکرایہ ادانہ کرنے پر جیل ہوگا

سعودی عرب،بروقت مکان کاکرایہ ادانہ کرنے پر جیل ہوگا

  

جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں مالک مکان کو کرائے کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والے کرائے داروں کو عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،سعودی اخبار کے مطابق مشرقی صوبے کے صدرمقام دمام کی عدالت نے کرایہ ادانہ کر ے والوں کوجیل بھیجنا شروع کردیاہے،اس سے پہلے بروقت کرایہ ادانہ کرنے والوں کی سزافوری مکان خالی کرنایاایک ماہ کا مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیاجاتاتھا،تین بیٹوں کی ماہ ایک بیوہ خاتون نے بتایاکہ عدالت نے اسے کرایہ ادانہ کرپانے کی وجہ سے جیل کی سزاسنادی ہے نام خفیہ رکھنے کی شرط خاتون نے بتایاکہ اس کے ہاتھ قید کا حکمنامہ ہے اوروہ یہ سوچ کرخوف سے کانپ رہی ہے کہ اسے مجرم خواتین کے ساتھ جیل میں بند کیاجارہاہے،عدالتی ذرائع نے بتایاکہ کرایوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اورتاخیر کے باعث یہ اقدام اٹھانے پر مجبورہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -