بغداد کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا،عراقی کالعدم بعث پارٹی

بغداد کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا،عراقی کالعدم بعث پارٹی

  

بغداد(این این آئی)عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کی کالعدم جماعت بعث کے سیکرٹری جنرل عزت الدوری نے کہا ہے کہ نوری المالکی کے اقتدار کا سورغ غروب ہونے اور بغداد کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انہوں نے وزیر اعظم المالکی کا ساتھ دینے کو گناہ قرار دیتے ہوئے ان کے حامیوں سے توبہ کا بھی مطالبہ کیا،انہوں نے کہاکہ نوری المالکی کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم المالکی کے مظالم سے نجات حاصل کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -