جھارکھنڈ،تین افرادنے 14سالہ بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بناڈالا

جھارکھنڈ،تین افرادنے 14سالہ بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بناڈالا

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں تین افرادنے ایک چودہ سالہ بچی کو انتقاما جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے بتایاکہ اس کیس میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں گاﺅں کا مکیہ بھی شامل ہے۔ 14 سالہ بچی کے بھائی پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک عورت کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا تھا جس کی وجہ سے اس کی بہن سے بدلہ لیا گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا،جھارکھنڈ پولیس نے بتایا کے یہ ریپ بدلا لینے کے لیے کیا گیا۔ چھ جولائی سے ایک دن پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی عورت کے بھائی نے ملزم کی بیوی کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور گاں کے مکیہ پر یہ الزام ہے کہ اس نے ملزم کو ریپ پر اکسایا۔

،پولیس کے اہلکار کمار کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ ان کے علم میں پہلے کبھی نہیں آیا لیکن انڈیا میں یہ عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے حالیہ واقعات کی ایک خوفناک کڑی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -