شام سے متعلق قرارداد ،سلامتی کونسل میں رائے شماری آج ہو گی

شام سے متعلق قرارداد ،سلامتی کونسل میں رائے شماری آج ہو گی

  

                                     نیویارک(این این آئی)شام سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اہم مسودہ قرارداد پر رائے شماری (آج)پیر کو ہو گی، اس مسودے میں انسانی بنیادوں پر امداد لے کر جانے والے قافلوں کو یہ اجازت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے کہ وہ ہمسایہ ملکوں ترکی، اردن اور عراق سے شام میں داخل ہو کر وہاں لاکھوں ضرورت مند شہریوں کی مدد کریں۔ رائے شماری کے لیے اس قرارداد کا مسودہ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد آسٹریلیا، اردن اور لکسمبرک نے مل کر تیار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے صدر اور روانڈا سے تعلق رکھنے والے سفارتکار گاسانا کے بقول سکیورٹی کونسل اس بارے میں اتفاق رائے کے بہت قریب ہے۔جبکہ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہاکہ تمام ویٹوپاورزاپنے اپنے مقاصد کوبالائے طاق رکھ کرصرف شامی عوام کے بارے میں سوچیں جو اس وقت مشکل دورسے گزررہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -