ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کی تصدیق

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کی تصدیق

  

اسلام آباد (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نے جنوبی افریقہ میں رواں سال ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ورلڈ کپ کی انتظامیہ کے مطابق اب تک 8 ممالک نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ شامل ہیں۔ بلائنڈ ورلڈ کپ 25 ستمبر سے 9 نومبر تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -