برازیلین کوچ لوئس سکولاری سے فرائض جاری رکھنے کی درخواست
ساﺅپاولو( نیٹ نیوز)برازیلین فٹ بال کوچ لوئس فیلپ اسکولاری سے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی درخواست کردی گئی ۔ برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن کے منتخب صدر مارکو پولو ڈیل نیرو نے کہاکہ اسکولاری کو اپنی ملازمت جاری رکھنا چاہئے کیونکہ وہ گزشتہ انیس ماہ سے بطور نگران اچھا کام کرر ہے ہیںاور ان کی کارکردگی کسی حد تک اطمینان بخش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلطی ہم سب کرتے ہیں اور کوئی بھی اس سے مبرا نہیں ہے مگر اسکولاری نے فرائض بخوبی انجام دیئے اور ورلڈ کپ میں مہم اور اس کی تیاریاں بہترین تھیں۔