سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا

سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا

  

گال( نیٹ نیوز)سری لنکا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا نے دورے کے دوران ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم سری لنکا کو پہلی بار اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کیا۔

، تین میچز کی سیریز پروٹیز نے 2-1 سے اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -