کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی سفر کے دوسرے مرحلہ میں19 جولائی کو بھارت پہنچے گی
دبئی ( نیٹ نیوز)آئی سی سی ورلڈکپ 2015ءکی ٹرافی ا پنے سفر کے دوسرے مرحلے میں 19جولائی کو بھارت پہنچے گی ۔آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2015ءکی ٹرافی کا 14ممالک کا سفر شروع ہوگیا ہے ،پہلے مرحلے میں ٹرافی نے سری لنکا کا دورہ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اب ٹرافی ا پنے سفر کے دوسرے مرحلے میں 19جولائی کو بھارت پہنچے گی۔آئی سی سی ٹرافی نے 4سے 6جولائی تک سری لنکا کا سفر کیا جس کے بعد ب ٹرافی ا پنے سفر کے دوسرے مرحلے میں 19جولائی کو بھارت پہنچے گی۔ٹرافی تےسرے مرحلے میں 25سے 26جولائی تک بنگلہ دیش کا سفر کرے گی ۔ٹرافی 18سے 28اگست تک برطانیہ،30اگست کو سکاٹ لینڈ،2 سے3ستمبر آئرلینڈ جبکہ 11ستمبر کو پاکستان پہنچے گی ۔ٹرافی 16ستمبر کو افغانستان جائے گی ۔ٹرافی 25سے 27ستمبر کو جنوبی افریقہ ،2اکتوبر کو زمبابوے ،9سے 11اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں رہے گی ۔ٹرافی 16اکتوبر کو جمیکا اور 17اکتوبر کو باربادوس میں ہوگی جبکہ 6نومبر کو میزبان ممالک کا دورہ شروع کرے گی ۔ٹرافی کرکٹ کھیلنے والے 14ممالک کا دورہ کرے گی اور نومبر میں میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سفر شروع کردے گی ۔