کرکٹ ٹیم بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کل ٹیم کو جوائن کریں گے

کرکٹ ٹیم بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کل ٹیم کو جوائن کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کل ٹیم کو جوائن کریں گے۔ فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن بھی ان کے ساتھ ہی اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے زمبابوین بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور پندرہ جولائی کو ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر گرانٹ لوڈن بھی گرانٹ فلاور کے ساتھ ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔دونوں کوچز کے پاکستان پہنچنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا کوچنگ پینل ہیڈ کوچ وقار یونس کی سربراہی میں ایک میٹنگ کرے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جولائی کے آخری ہفتے میں لگایا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم یکم اگست کو کولمبو روانہ ہوگی۔