کیربیئن پریمیئر لیگ، جمیکا نے سینٹ لوشیا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

کیربیئن پریمیئر لیگ، جمیکا نے سینٹ لوشیا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گرینیڈا( نیٹ نیوز) کیربیئن پریمیئر لیگ میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل کی طوفانی بیٹنگ، دس فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جمیکا کو سینٹ لوشیا کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی دلا دی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ سینٹ جارج، گرینیڈا میں کھیلے گئے لیگ کے تیسرے میچ میں سینٹ لوشیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے، ہینری ڈیوڈز 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ کپتان ڈیرن سیمی نے ناٹ آﺅٹ 29 رنز سکور کئے۔ جمیکا کی جانب سے آندرے رسل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جمیکا نے ہدف کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گیل نے 63 گیندوں پر 10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہیں اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔