یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 25 اگست سے 8 ستمبر تک نیو یارک میں کھیلا جائے گا

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 25 اگست سے 8 ستمبر تک نیو یارک میں کھیلا جائے گا

  

نیویارک( نیٹ نیوز) سال کا آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 25 اگست سے 8 ستمبر تک نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔ مردوں میں رافیل نڈال اور خواتین میں سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اس بار ہونے والے یو ایس اوپن کی انعامی رقم میں 11.7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اب کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 38.3 ملین ڈالر رقم تقسیم کی جائے گی۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 3، 3 ملین ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ ہر راﺅنڈ کے فاتح کھلاڑیوں کو بھی اس بار گزشتہ سال کی نسبت اضافی انعامی رقم ملے گی۔ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ 25 اگست سے 8 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -