گولڈن بوٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے تین کھلاڑیوں میں مقابلہ

گولڈن بوٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے تین کھلاڑیوں میں مقابلہ

  

ریوڈی جنیرو( نیٹ نیوز) 20ویں عالمی کپ میں ٹاپ اسکورر کے لیے مختص ”گولڈن بوٹ“ کا ایوارڈ پانے کیلئے سردست تین پلیئرز میں مقابلہ ہے۔کولمبیا کے جیمز روڈ ریگوئز اب تک6گول داغ کر سب سے آگے ہیں، فائلسٹ ٹیموں ارجنٹائن کے لیونل میسی اور جرمنی اسٹرائیکر تھامس مولر بھی ایوارڈ پانے کی دوڑ میں شامل ہیں، میسی کو گولڈن بوٹ حاصل کرنے کے لیے فائل میں کم از کم ہیٹ ٹرک بنانا ہوگی، وہ ابھی تک4گول داغ چکے ہیں۔مولر کو’ گولڈن بوٹ‘ کے لیے صرف ایک گول درکار ہے کیونکہ ان کے اور روڈ ریگوئز کے6گول برابر ہونے پر بھی مولر کو3گولز میں معاونت کرنے کی وجہ سے ان پر برتری حاصل ہوگی، روڈ ریگوئز نے2گول میں معاونت کی ہے، اگر مولہر ’گولڈن بوٹ‘ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کا مسلسل دوسرا موقع ہوگا، وہ2010میں اس ایوارڈ کے حقدار بنے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -