انگلینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی باؤلنگ تسلی بخش ہے،پجارا

انگلینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی باؤلنگ تسلی بخش ہے،پجارا

  


نوٹنگھم ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سی ایچ پجارا نے کہاہے کہ انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی باؤلنگ تسلی بخش رہی۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میچ کے باقی دونوں میں وکٹ نے ایک جیسا رویہ رکھا لیکن گزشتہ روز وکٹ قدرے سلو رہی ۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹیسٹ میچ کے لئے بنائی جانے والی پچ پر بھارتی باؤلرز کے لئے وکٹ لینا انتہائی مشکل کام تھا ۔ انہوں نے کہاکہ جب بال سخت اور نئی ہو تو وکٹ سے کچھ نہ کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن پرانی بال کے ساتھ باؤلنگ کرانا انتہائی مشکل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے جوئی روٹ اور جیمز اینڈرسن نے اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا لیکن ان کی کارکردگی ہمارے لئے پریشان کن تھی ۔ انہوں نے کہاکہ اس موقعہ پر بال بھی سوئنگ نہیں ہورہی تھی جس کی وجہ سے بھارت کے فاسٹ باؤلر کو کوئی مدد نہیں ملی لیکن پورے میچ میں اس بیچ پر بھارتی باؤلرز نے جو کارکردگی دیکھائی وہ تسلی بخش تھی جس پر ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -