قومی انڈر12، فٹ بال چیمپئن شپ یکم اگست سے شروع ہوگی

قومی انڈر12، فٹ بال چیمپئن شپ یکم اگست سے شروع ہوگی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر12- فٹ بال چیمپئن شپ یکم اگست سے لاہور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب ، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ چیمپئن شپ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں یکم جنوری 2002 ءکے 31 دسمبر 2004 ءکے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے اور کھلاڑی عمر کے ثبوت کے لئے اپنے ہمراہ ب فارم لائیں گے اور چیمپئن شپ 10 اگست تک جاری رہے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -