ورلڈ جوڈو چیمپیئن شپ 23 اگست سے روس میں کھیلی جائے گی

ورلڈ جوڈو چیمپیئن شپ 23 اگست سے روس میں کھیلی جائے گی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی جوڈو ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے ” بتایا کہ ورلڈ جوڈو چیمپیئن شپ آئندہ ماہ 23 سے 31 اگست تک روس میں کھیلی جائے گی جس کے لئے آئندہ ہفتے پانچ کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کے لئے یہ کوالیفائنگ راﺅنڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور توقع ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -