انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ کولیئر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا

انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ کولیئر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ...

  

لندن ( نیٹ نیوز ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ کولیئر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی کرکٹ ٹیم کے موجود سیزن کے اختتام پر ڈیوڈ اپنے عہدے سے ہٹ جائیں گے ۔ ڈیوڈ کی انگلینڈ بورڈ میں موجودگی سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی سر زمین پر کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں کامیابی اپنے نام کی ، اس کے ساتھ ساتھ 2012 میں ٹیسٹ کرکٹ کی ورلڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ویسٹ انڈیز میں 2010میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم نے کامیابی سمیٹی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -