کامن ویلتھ گیمز،بھارتی ٹیم 24 جولائی کو کینیڈا کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی

کامن ویلتھ گیمز،بھارتی ٹیم 24 جولائی کو کینیڈا کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈن برگ( نیٹ نیوز)بھارت کی ویمن ہاکی ٹیم ریتو رانی کی قیادت میں جیت کے عزم کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے سکاٹ لینڈ پہنچ گئی۔ بیسویں کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے سکاٹ لینڈ میں شروع ہوں گے۔ کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں دنیائے ہاکی کی ٹاپ دس ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے آمنے سامنے ہوں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، بھارتی ٹیم کو گروپ اے میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اور جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا اور بھارتی ٹیم 24 جولائی کو کینیڈا کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔