سائمن کیٹچ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سائمن کیٹچ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  

میلبورن( نیٹ نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سائمن کیٹچ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کیٹچ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅ رکھتا ہوں اس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ میں نے صحیح وقت میں درست فیصلہ کیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کیٹچ رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ اور چیمپئنز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

 کیٹچ نے کیریئر کے دوران انگلینڈ میں ڈربی شائر، ہیمشائر اور لنکا شائر کی طرف سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلی، آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی ٹونٹی ایونٹس میں وہ ساﺅتھ ویلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -