لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 8اگست کو ہوں گے

لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 8اگست کو ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر)لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 8اگست کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے ۔انتخابات کی نگرانی پی سی بی کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کریں گے ۔ الیکشن میں کامیابی کے لئے امیدواروں نے ووٹرز سے رابطہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔ایل سی سی اے کے صدر کے امیدواروں میں خواجہ ندیم احمد (ویسٹ زون ) ،لیفٹنٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء(ویسٹ زون ) ملک محمد عمران بچہ (ایسٹ زون )سیکرٹری کے عہدہ کے امیدواروں میں محمد شعیب ڈار (ویسٹ زون )میاں محمد مبین (نارتھ زون ) محمد نصیر شہزاد (نارتھ زون ) نجم مرزا (ایسٹ زون )خزانچی کے عہدہ کے امیدواروں میں میاں محمد مبین (نارتھ زون )،عبدالماجد خان (ایسٹ زون )محمد نعیم خان (ویسٹ زون ) جاوید امین (ایسٹ زون ) شامل ہیں ۔ایل سی سی اے کے انتخابات کے لئے صدر اور سیکرٹری کا تعلق ایک ہی زون سے نہیں ہوگا ۔