بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی

  

ڈھاکہ ( نیٹ نیوز)بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ دورے کے دوران بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کالی آندھی کے خلاف تین ایک روزہ، واحد ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری ہے اور ہم ٹیم کو بھرپور تیاری کے ساتھ ویسٹ انڈیز بھیجیں گے تاکہ وہ بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 اگست، دوسرا میچ 22 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 ستمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -