ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کی جنرل کونسل کا اجلاس 24 سے 25 نومبر تک جنوبی افریقہ میں ہوگا

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کی جنرل کونسل کا اجلاس 24 سے 25 نومبر تک جنوبی افریقہ میں ہوگا

  

اسلام آباد(اے پی پی) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کی جنرل کونسل کا 17 واں سالانہ اجلاس 24 سے 25 نومبر تک جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ اجلاس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔ اسی طرح اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کا دو سالہ دور مکمل ہو رہا ہے اور وہ بھی مشاورت کے بعد دوبارہ الیکشن میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -