ہالینڈ نے برازیل کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ہالینڈ نے برازیل کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

  

                                برازیلیا( نیٹ نیوز) 2014 فیفا ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے میزبان برازیل کو 3-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ برازیل فٹ بال ٹیم کی 100 سالہ تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ اسے ہوم گراﺅنڈ پر لگاتار دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں برازیلین دفاعی کھلاڑیوں کی خامیاں ایک بار پھر کھل کر سامنے آئیں، میچ کے آغاز میں ہی ہالینڈ نے اس وقت برتری حاصل کر لی جب کپتان روبین وین پرسی نے پنلٹی پر گول کر دیا۔ یہ پنلٹی برازیلین کپتان تھیاگو سلوا کے فاﺅل کی وجہ سےہالینڈ کے فارورڈ رابن کو دی گئی۔ 17 ویں منٹ میں ہالینڈ کے ڈیلی بلنڈ نے گول کرکے ہالینڈ کی برتری کو دوگنا کر دیا، یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل گول تھا۔ دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد برازیلین فارورڈ لائن نے کچھ اچھی مووز بنائیں لیکن وہ بھی ہالینڈ کے کیپر کو زیادہ پریشان نہ کر سکے۔ 36ویں منٹ میں برازیل کو گول کرنے کا ایک اچھا موقع ملا مگر آسکر کے کراس پر ڈیوڈ لوئز اور پالینہو دونوں گیند گول میں نہ ڈال سکے۔ دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ ہالینڈ کے دفاعی کھلاڑیوں کو مات نہ دے سکے۔ کھیل کے آخری لمحات میں ہالینڈ کے جورجینو آلڈم نے ہالینڈ کی جانب سے تیسرا گول کردیا۔ اس طرحٹورنامنٹ کو جیتنے کےلئے فیورٹ ٹیموں میں سے ایک برازیل کا اس ورلڈ کپ میں سفر لگاتار دو شکستوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ واضح رہے کہ برازیل فٹ بال کی 100 سالہ تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ اسے اپنے ہوم گراﺅنڈ پر لگاتار دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -