وقار یونس ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں میانداد

وقار یونس ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                           لاہور( افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے دورہ سری لنکا بہت اہمیت کاحامل ہے اور اس دورہ میں اگر پاکستانی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تو امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بھی دیگر ٹیموں کو ٹف ٹائم دے گی انہوں نے کہا کہ وقا ر یونس میں کوچ کی صلاحیتیں موجود ہیں اور ٹیم کو ورلڈ کپ جیتوانے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کے لئے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے میگا ایونٹ کےلئے ٹیم کا انتخاب بھی چیلنج سے کم نہیں ایک معیاری اور متوازن ٹیم منتخب کرنے کی ضرورت ہے وقار یونس ٹیم کو ساتھ لیکر چلنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستانی کوچ ہیں جسے کھلاڑیوں کو بھی سمجھنا بہت آسان ہوتا ہے میانداد نے کہا کہ میں ہر وقت ٹیم کی خدمت کےلئے حاضر ہوں اور ان کے لئے میری خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں سابق کپتان نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بھی مستقل طور پر درست ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔