حکومت نے ماہ رمضان میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرلیا

حکومت نے ماہ رمضان میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرلیا

  

اسلام آباداین این آئی)حکومت نے ماہ رمضان میں مہنگائی تیز ہونے کا اعتراف کرلیا ۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 11جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 6.95 فیصد رہی ۔ایک سال کے دوران آلو 133 فیصد ، کیلے 34 فیصد جبکہ دودھ اور دہی 10 فیصد کے قریب مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ دالیں مہنگائی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہی مونگ کی دال 30 فیصد اور ماش کے نرخ 14 فیصد بڑھے۔ہفتہ وار مہنگائی کے لحاظ سے ایل پی جی نے کسر پوری کردی جس کی قیمتوں میں جس کا سلنڈر اوسط 51 روپے مہنگا ہوگیا۔ ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں صفر اعشاریہ 23فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم افراط زر میں سال بہ سال چھ اعشاریہ 95 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کم آمدنی والے افراد پر صفر اعشاریہ چوبیس فیصد کا اضافی بوجھ پڑا جبکہ اٹھارہ ہزار روپے سے لے کر 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ فیصد بڑھی۔

 

مزید :

کامرس -