مئی کے دوران چمڑے کی ملکی برآمدات میں 27 لاکھ روپے کا اضافہ

مئی کے دوران چمڑے کی ملکی برآمدات میں 27 لاکھ روپے کا اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ مالی سال کے ماہ مئی 2014ءکے دوران چمڑے کی ملکی برآمدات میں 27 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2013ءکے دوران 4 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ماہ مئی 2014ءکے دوران چمڑے کی ملکی برآمدات سے 4 کروڑ 87 لاکھ روپے کا زرمبادلہ کمایا گیا۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں مالی سال 2013-14ءکے ماہ مئی کے دوران ملکی برآمدات میں ستائیس لاکھ روپے کاقابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید :

کامرس -