پی آئی اے ¾چار جہاز لیز پر حاصل کرنے کیلئے پیشکش طلب کرلی گئی

پی آئی اے ¾چار جہاز لیز پر حاصل کرنے کیلئے پیشکش طلب کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پی آئی اے نے دو ماہ کی مدت کیلئے چار جہاز لیز پر حاصل کرنے کیلئے پیشکش طلب کی ہیں۔ عملے، جہاز کی مرمت اورانشورنس پر بھاری معاوضہ ادا کیا جائے گا۔قومی فضائی کمپنی نے 140سے زائد کے چار جہاز ویٹ لیز پرحاصل کرنے کیلئے اخبارات میں اشتہارشائع کیا۔ یہ جہاز دو ماہ مدت کیلئے حاصل کئے جارہے ہیں۔ مدت میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ ویٹ لیز پر حاصل کئے جانے والے جہازوں پرعملہ، جہاز کی مرمت اورانشورنس جہاز فراہم کرنے والی کمپنی کے ذمہ ہوگی۔ جس کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا جائے گا۔ ماہرین ایوی ایشن نے ویٹ لیز پر جہاز کے حصول کو خود پی آئی اے کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔زیادہ سے زیادہ چودہ سال پرانے ان جہازوں کے حصول کیلئے پیشکش گیارہ اگست تک طلب کی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -