بینکوں کو عید الفطر تک اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھنے کی ہدایت

بینکوں کو عید الفطر تک اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھنے کی ...

  

کراچی (این این آئی)بینک دولت پاکستان نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو عید الفطر تک اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام بینکوں کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں 48 گھنٹوں کے اندر اند ر درست کروا کر انہیں چالو حالت میں لائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میںکوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔ واضح رہے کہ مختلف بینکوں کے کھاتہ داران کی جانب سے سٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں ےہ بات لائی گئی کہ گذشتہ سا ل ماہ صیام کے دوران بالعموم اور عید الفطرپر بالخصوص اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہو گئی تھی جبکہ کئی مشینیں آﺅٹ آف آرڈر بھی تھیں جس کے باعث اے ٹی ایم صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے اہم معمولات کی سرانجام دہی میں بھی سخت دشواری پیش آئی۔

٭٭٭٭

﴾خبرنمبر97﴿........

مزید :

کامرس -